بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا ہے کہ اداکار کو اپنی نا کامی تسلیم کرنی چاہیئے۔ فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کو اداکار عامر خان کی جانب سے تسلیم کرنا یقیناً قابل تعریف اقدام ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ما ضی میں سلمان خان،شا ہ رخ خان اور رجنی کانت جیسے بڑے اداکار بھی اپنی ناکا میوں پر بات کرچکے ہیں۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ اس کے لئے اداکار اور فلمساز دونوں کو بڑے حوصلے کے ضرورت ہوتی ہے۔