• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کی مدد میں پاکستان، ایران اور ترکی سے پیچھے ہےپروفیسر ابراہیم

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) فلسطین کی مدد حقیقت میں ایران کر رہا ہے ،دوسرے نمبر پر ترکی ہے، پاکستانی حکومت اس سلسلے میں کافی پیچھے ہے اس سلسلے میں ہمیں پاکستانی حکومت پر بھی زور دینا چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے تعاون کے لیے قدم بڑھائیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم نے حمایت فلسطین کانفرنس کے مشاورتی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ یہ اجلاس جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عالم اسلام پر بالعموم اور ایران ، ترکی اور پاکستان پر بالخصوص زور دینا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قیام کریں۔ انھوں نے کہا کہ یہودیوں کا یہ پراپیگنڈہ کہ فلسطین کے کوئی باسی نہیں تھے سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ۔کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا کہ قائداعظم نے اسرائیلی وزیر اعظم کے تار کے جواب میں لکھا کہ ہر مسلمان مرد و عورت بیت المقدس پر قبضے کو قبول کرنے سے قبل موت کو ترجیح دے گا۔جماعت اہل حرم کے سربراہ اور جامعہ نعیمیہ کے مہتمم گلزار احمد نعیمی نےکہا کہ ہمارا اس مقام پر اکٹھ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمارے ایک پیج پر ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔
تازہ ترین