• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹیلی جنس بیسڈ سرچ وکومبنگ آپریشنز کئے جائیں، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سکیورٹی کو فو ل پروف بنانے اور جرائم کے خاتمہ کے لئے سی ٹی ایف، آپریشنز ڈویژن اور سپیشل برانچ کو مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اجلاس سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ہوا۔انہوں نے دہشتگردی جیسے واقعات کو روکنے کے لئے فوری ضلع بھر میں جبکہ خصوصی طورپر مضافاتی علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ وکومبنگ آپریشنز شروع کرنے کے احکامات دیئے۔آئی جی نے کہا کہ ناکوں کو مضبوط کیا جائے اور ہر شفٹ میں افسران و ملازمین کو بریف کر کے ڈیوٹی پر بھیجا جائے ،ضلع بھر میں پٹرولنگ اور سٹاپ اینڈ سرچ آپریشنز شروع کئے جائیں تاکہ دہشتگردی اور کرائم کے جمود کو توڑا جا سکے۔
تازہ ترین