• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بار کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی کا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد نے بار کے انتخابات 2019-20 کیلئے 3رکنی الیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ۔ پیر کو ریاست علی آزاد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کے سالانہ انتخابات 2019-20 کیلئے نوید حیات ملک ایڈووکیٹ کی سربراہی میں 3رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، چوہدری آصف عرفان ایڈووکیٹ اور ہما طارق ایڈووکیٹ کمیٹی کے ممبر ہونگے ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہوں گے ۔
تازہ ترین