• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیر نو ٹرسٹ بلوچستان کے معتبر اداروں میں شمار ہوتا ہے‘ظہور بلیدی

کوئٹہ (اے پی پی)تعمیر نو پبلک کالج میں کھیل کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو انعامات دینے کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات وہائرایجوکیشن ظہور بلیدی تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری تعمیر نو ٹرسٹ ڈاکٹر عبداللہ خان نے کہا کہ ہم سال بھر میں نمایاں کھلاڑیوں کو ہر سال اس تقریب میں انعامات دیا کرتے ہیںلیکن گزشتہ سال بانی ٹرسٹ پروفیسر فضل حق میر کی شدید علالت کے باعث یہ تقریب منعقد نہیں ہوسکی اسی لیے آج کی تقریب میں گزشتہ سال کے کھلاڑیوں کو بھی انعامات دئیے جائینگے ، تقریب سے صوبائی وزیراطلاعات ظہوربلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس ادارے میں آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور اپنا تعلیمی دور میری آنکھوں کے سامنے ہے ،یہ کالج بلوچستان کے معتبر اداروں میں شمار ہوتا ہے جو طلباء کی تعلیم اور تربیت میں اہم کردار ادا کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم اس ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ،تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ،سیکرٹری تعمیر نو ٹرسٹ اور پرنسپل نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین