سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں آج واٹر کمیشن، شہر کے 35 ہزار رفاعی پلاٹوں پر قبضے سے متعلق اہم مقدمات کی سماعت کی جائے گی۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ اہم درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد بھی آج رکھیں گے،نئی عمارت پاکستان سیکریٹریٹ میں تعمیر ہوگی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر آج علی الصبح ہی سے آرٹس کونسل تا شاہین کمپلیکس سڑک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
سڑک پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے اور کسی بھی گاڑی کو وہاں سے گزرنے نہیں دیا جارہا۔