• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہر سال مئیر گولڈ کپ ہاکی ایونٹ ہوگا، وسیم اختر

ہر سال مئیر گولڈ کپ ہاکی ایونٹ ہوگا، وسیم اختر
مئیر کراچی گولڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی دیتے ہوئے

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلا گیامیئر کراچی گولڈ کپ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا فائنل سینٹرل نے جیت لیا ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ارباز، عباس حیدر، حماد ایاز اور شاہزیب نے ایک ایک جبکہ شکست خوردہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے زوہیب اپنی ٹیم کی جانب سے واحد گول اسکور کیا، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے عباس حیدر مین آف دی میچ قرار پائے، فائنل میچ کے مہمان خصوصی میئر کراچی وسیم اختر تھے انہوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میئر گولڈ کپ کے موقع پر عوام کا جوش خروش دیدنی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اب قومی کھیل جلد ہی اپنی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کو پالے گا انہوں نے کہا کہ بہت کم ایوینٹس ہوتے ہیں جس میں ہاتھوں ہاتھ کھلاڑیوں کو انعامات دئے جاتے ہیں انہوں نے کے ایچ اے کے سیکرٹری حیدر حسین کو شاندار ایونٹ کرانے پر تعریفی سند پیش کی اور ہر سال میئرگولڈ کپ کرانے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، کے ڈی اے کے ڈی جی سمیع صدیقی، صوبائی وزیر شہلا رضا ، چیئرپرسن اسما شاہ، ناہید خان، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معید انور اور ویسٹ کے چیئرمین اظہار خان کے علاوہ معززین شہر اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی

٭ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل داتو لوبینگ چو نے کہا ہے کہ سافٹ بال ایشیاء کی خواہش ہے کہ سائوتھ ویسٹ ایشیاء سے تعلق رکھنے والی ٹیموں پاکستان، بھارت، نیپال، ایران اور عراق کے مابین سافٹ بال کی تواتر کے ساتھ چیمپئن شپ منعقد کرائی جائے مگر پاکستان اور بھارت کے مابین ویزوں کے اجراء پرمسائل کے باعث ہمیں اس سلسلے میں مشکلات درپیش ہیں اس ضمن میں نیوٹرل وینیو کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے خطے میں سافٹ بال کی ترقی اور فروغ کیلئے ان ممالک کے مابین ٹورنامنٹس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ کھلاڑیوں کو اپنے ہم عصر ٹیموں کے ساتھ کھیل کر انٹرنیشنل لیول پر ہونے والی چیمپئن شپ کی تیاری کے بھرپور مواقع حاصل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوالالمپور کے مقامی ہوٹل میں سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے پہلے آفیشل میگزین کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم، جاپان سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ہیرومی ٹوکوڈا ور مختلف ایشیائی ممالک کی سافٹ بال فیڈریشنز کے عہدیداران بھی موجود تھے ٭ ملائیشیا میں ہونے والے اسکریبل کپ میں پاکستان کے صہیب ثنا ء اللہ اپنے ڈیبیو پرچار ورلڈ چیمپئینزکو شکست دے دی۔ صہیب ثناء اللہ ایونٹ میں شریک پچاس پلئیرزمیں سب سے کم عمرکھلاڑی ہیں ٭ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس 14 دسمبر سے نیشنل کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگا۔ 

تین روزہ کورس کا مقصد نیٹ بال کے نئے قوانین کے بارے آگاہ کرنا ہے٭فیصل آباد نے انٹر سول ایوی ایشن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ جیت لیا، فاتح ٹیم نے پشاور کو آٹھ وکٹ سے ہرایا، مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر سی اے اے ائیر وائس مارشل تنویر اشرف بھٹی تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز ثمر رفیق، ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز سمیر سعید اور ایڈیشنل ڈائریکٹر بزنس سپورٹ ملک مظہر حسین تھے۔ٹورنا منٹ میں بارہ ٹیمو ں نے حصہ لیاجنہیں تین گروپس میں تقسیم کیاگیاتھا ،۔ پشاو بولر فرحان خان فائنل کے مین آف دی میچ کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ٭قومی سی گریڈباسکٹ بال چمپئن شپ مردان ڈویژن نے میزبان میر پورخاص ڈویژن کو شکست دے کر جیت لی،مردان ڈویژن کی جانب سے احمد ،لطیف الرحمن ،اور عاطف شاہ جبکہ میر پور خاص کی جانب سے ایان اور محمد احسان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر کھیل پیر آفتاب شاہ جیلانی نے انعامات تقسیم کئے ٭ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد بھی ضروری ہے، کھیل سے طلبا و طالبات میں ذہنی اور جسمانی توانائی اور مضبوطی پیدا ہوتی ہے، اس بات کا اظہار ہمدرد یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر شبیب الحسن نے اسپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے رجسٹرار جامعہ ہمدرد پرویز میمن نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جامعہ ہمدرد کے اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد موجود تھی۔ شیخ الجامعہ نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد لازمی ہے، ہماری یونیورسٹی نے باقاعدگی سے کھیلوں کا انعقاد ہوتا ہے جو ایک اچھی بات ہے، یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کھیلوں کا باقاعدہ آغاز کیا۔ جامعہ ہمدرد میں ہونے والے ہفتہ وار کھیلوں میں کرکٹ، فٹ بال، ٹیبل ٹینس، لانگ جمپ، والی بال، تھرو بال، شطرنج، پنجہ آزمائی کے ساتھ ساتھ وڈیو گیم اور کائونٹر اسٹرائیک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین