• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نواز شریف، آصف زرداری اپنا آخری الیکشن لڑچکے‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری اپنا آخری الیکشن لڑچکے۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو باقی زندگی جیل میں یا گھر بیٹھ کر گزارنی چاہیے،دونوں کی سیاست میں یہی کچھ رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی زندگی میں کوئی سسپنس نہیں رہا،دونوں اپنے اندرونی معاملات میں الجھے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی نہیں گورننس اور معیشت کاچیلنج درپیش ہے، جاتی امرا میں ملکی خزانہ اور ٹیکس دہندگان کےپیسے لگائے گئے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگے موبائل فون، میک اپ کا سامان منگوائیں گے تو پیسا دینا تو پڑے گا، امیروں کو چاہیے تھوڑا غریبوں کابھی خیال رکھیں، اشرافیہ غریبوں پر اتنا بوجھ نہ ڈالے۔

تازہ ترین