• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز پاسپورٹ ضبط ، حکومتی ذرائع نے تصدیق کی نہ قطعیت کیساتھ تردید سامنے آئی

اسلام آباد(فاروق اقدس)کیا حمزہ شہباز شریف کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا ہے ، اس بارے میں حکومتی ذرائع نے تصدیق تو نہیں کی لیکن اس بات کی قطعیت کے ساتھ تردید بھی سامنے نہیں آئی۔ اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے ایک مصدقہ ذریعے کا کہنا ہے کہ منگل کو جب حمزہ شہباز شریف لاہور ائیرپورٹ سے لندن جانا چاہ رہے تھے تو امیگریشن حکام نے جہاں انہیں بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا وہیں اُن کا پاسپورٹ بھی اپنی تحویل میں لے لیا۔ اسلام آباد میں موجود مسلم لیگ کے ذرائع نے رابطہ کرنے پر اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اُن کے بھائی سلمان شہباز پہلے ہی بیرون ملک جاچکے ہیں۔
تازہ ترین