• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئیٹر کی پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی پر صارفین کو تنبیہ

واشنگٹن (اے ایف پی) سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم ٹوئیٹر نے پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی پر صارفین کو تنبیہ جاری کردی ہے۔ اس بات کا انکشاف فرانسیسی خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے ٹوئٹر حکام کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ ایسا مواد اپنی ویب سائٹ سے نہیں ہٹاتے، جو پاکستانی قوانین کے مطابق ’اشتعال انگیز‘ ہے تو پاکستان میں ٹوئٹر پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے معروف اخبار ’ٹورونٹو سن‘ کے ادارتی صفحات کے ایڈیٹر انٹونی فیوری نے بتایا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان میں بنائے گئے توہین مذہب کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین