ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوارالحق کی آمد پر گزشتہ روز وکلا مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں جس کے باعث بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ، اس ضمن میں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملتان جاوید اقبال اوجلہ کی جانب سے وکلا سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وکلا چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔