کوئٹہ(خ ن)محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی حکومت بلو چستان کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ کے 22اور 23نومبر2018کومنعقدہونیوالے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے جزوی تر میمی اعلامیہ کی روشنی میں میڑوپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی حدود میں توسیع کرتے ہوئے یونین کونسلزکیچی بیگ شادینزئی، بلیلی اور سرہ غڑگئی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کو میڑوپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں شامل کیا گیاہے۔ اعلامیہ کا اطلاق 28جنوری 2019یعنی بلو چستان میں مقامی کونسلوں کی تحلیل پر ہوگا۔