• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تجاوزات آپریشن میں 45 روز کا پیشگی نوٹس دیا جائے‘

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ رفاہی پلاٹوں پر قائم مکانات اور مارکیٹوں کو 15 روز کے بجائے45 روز کا پیشگی نوٹس دیا جائے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بینچ کر رہا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران شہر میں تجاوزات کےخاتمے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئیجس میں وفاقی، صوبائی اور شہری حکومت نے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز گھروں اور کاروباری جگہوں پر آپریشن فی الحال روکنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی، صوبائی اور شہری حکومت سے مشترکہ لائحہ عمل طلب کیا تھا۔

چیف جسٹس نے گزشتہ روز ریمارکس میں کہا تھا کہ میئر کراچی وسیم اختر اپنا سیاسی مستقبل داؤپر لگاکر کام کررہے ہیں، وہ اپنے ووٹرز کے سامنے کھڑے ہیں، اب وفاقی حکومت بھی سامنے آگئی ہے، ہم اس ملک میں قانون کے حکمرانی چاہتے ہیں، اگر کوئی پلان ہے تو مل کر بنا لیں۔

تازہ ترین