• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔

زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل بنچ نے 4 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنےکا حکم دے دیا۔

واضح رہےکہ زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی کی حکومت سے قبل بھی جب وہ عمران خان کے ہمراہ عمرے پر روانہ ہو رہے تھے کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری کی دہری شہریت پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سخت مؤقف اپنایا تھا۔

تازہ ترین