• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھریسامے کے اراکین جماعت کی ان ہی کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد

برطانیہ میں بریگزٹ ڈیل کے معاملے پر سیاسی صورت حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم تھریسامے کی کنزرویٹو جماعت کے اراکین ان ہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لے آئے، عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ آج رات ہوگی۔

کنزرویٹو پارٹی میں تھریسامے کے مخالفین تحریک عدم اعتماد لانے میں کامیاب ہو گئے۔

سینئر رہنما گراہم براڈی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کے لیے مطلوبہ 15فیصد اراکین متفق ہو گئے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد پر پارلیمنٹ میں رائے شماری پاکستانی وقت کے مطابق آج رات11 بجے ہو گی، جبکہ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا فوری اعلان کر دیا جائے گا۔

تھریسامے کا کہنا ہے کہ وہ مقابلے کے لیے تیار ہیں،تاہم لیڈر شپ میں تبدیلی سے بریگزٹ کا معاملہ تعطل کا شکار ہو گا۔

تازہ ترین