• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ کے سابق ایم پی اے صداقت حسین کی رکنیت بحال


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اپنے سابق ایم پی اے صداقت حسین کی بنیادی رکنیت بحال کردی۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق صداقت حسین کی بنیادی رکنیت بحالی کا فیصلہ تحقیقاتی کمیٹی کی فائنڈنگ پر کیا گیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق من گھڑت کہانی سے صداقت حسین اور ایم کیو ایم کی ساکھ کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ وائرل ویڈیو میں صداقت حسین پر نقل کروانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

گزشتہ روز صداقت حسین اور دوسرے فریق کے درمیان تلخ کلامی کا ڈراپ سین ہوا، فریقین کے درمیان تھانے میں صلح ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید