• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل، خالد مقبول چیئرمین منتخب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اپنے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کردی، جس کے بعد خالد مقبول صدیقی پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ 

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کنوینرشپ کا عہدہ ختم کرتے ہوئے چیئرمین، وائس چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کا تنظیمی ڈھانچہ بحال کردیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مرکزی کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو چیئرمین منتخب کیا۔  

ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس پاکستان ہاؤس میں ہوا۔

اجلاس میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، فیصل سبزواری، امین الحق، رضوان بابر اور دیگر نے  شرکت۔ 

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں تنظیمی اور سیاسی امور پر معاونت کےلیے اعلیٰ سطح کی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مرکزی کونسل کے ارکان کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ 

قومی خبریں سے مزید