جنوبی افریقہ کی جانب سے دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمہ میں ترکیہ کے بعد مصر نے بھی اسرائیل کے خلاف فریق بننے کا اعلان کردیا۔
قاہر سے عرب میڈیا کے مطابق مصر کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی کرنے کے الزام میں درج کیس میں فریق بن رہا ہے۔
یاد رہے کہ مصر کی جانب سے اکتوبر میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد سے یہ تل ابیب کے خلاف اسکا سخت ترین اقدام ہے۔
دریں اثنا قاہرہ سے اتوار کو مصری وزارت خارجہ کی جانب سے جنوبی افریقہ کی جانب سے داخل کیس کی حمایت اور اس میں فریق بننے فیصلے کے بارے میں بیان میں کہا گیا کہ جنگ کی شدت میں اضافے اور فلسطینی شہریوں کے خلاف غزہ میں اسرائیلی حملوں کے دائرہ کار وسیع ہونے کی وجہ سے اس نے یہ فیصلہ کیا۔