غزہ میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملے جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں میں 15 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک 78 ہزار 755 فلسطینی زخمی ہوئے۔