کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس کے لنڈا بازار کے تاجروں کی انسداد تجاوزات آپریشن کیخلاف درخواست مسترد کرتےہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ کرنے والے ناسور ہیں کوئی کے پی کے اور کوئی بلوچستان سے آکر مافیا بنالیتا ہے جو ناجائز بیٹھا ہے اس کی کوئی حمایت نہیں کرے گا۔ تفصیلا ت کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو لائٹ ہاؤس لنڈا بازار کی دکانیں مسمار کرنے کے معاملے پر تاجر اتحاد کی درخواست کی سماعت ہوئی۔