• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کسی نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر غور نہیں ہو رہا’’

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ کسی نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر غور نہیں ہو رہا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا جنگ گروپ کے زیر اہتمام منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہنا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وہ زیادہ پڑھے لکھے لوگوں سے ملتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ عمران خان سے کہیں کہ کرپشن، کرپشن کہنا چھوڑ دیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ میری جب جب عوام سے ملاقات ہوئی تو وہ پوچھتے ہیں کہ چوروں کو کب پکڑیں گے ؟

ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ اگر جیب کاٹنے والے کو جیل ہوتی ہے تو ملک کو لوٹنے والے کو بھی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین