سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وکیل فاروق نائیک نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔
نیب کے ذرائع کے مطابق وکیل فاروق نائیک نےنیب ٹیم کو آصف زرداری اور بلاول کے نہ پیش ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم کی طرف سے فاروق ایچ نائیک کو تحریری سوالنامہ دے دیا گیا، یہ تحریری سوالنامہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے لے دیا گیا ہے۔
نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ نیب سی ڈی اے اور محکمہ ریونیو کے افسران سے پہلے ہی پوچھ گچھ کر چکا ہے، نیب نے ایس ای سی پی سے پارک لین کمپنی کا ریکارڈ بھی حاصل کر رکھا ہے۔
نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو نجی کمپنی کے شیئر ہولڈر کی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔