آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل11؍رجب المرجب 1440ھ 19؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایک امریکی سیاح گھومنے کی غرض سے پاکستان کے شہر ہنزہ پہنچ گئے جہاں اُن کی مزے دار کھانے کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مارک ویئن نامی امریکی سیاح نے پاکستان کے مزیدار کھانوں کے ذائقے کے بارے میں جاننے کے لئے سفر شروع کیا تو کئی شہروں سے ہوتا ہوا وادی ہنزہ جا پہنچا۔

مارک ویئن نے ہنزہ پہنچتے ہی نہ صرف مزیدار ناشتہ کیا بلکہ درختوں پر لگے تازہ سیب بھی کھائے۔ اس کے بعد انہوں نےوہاں کے مزیدار مقامی کھانوں کو پکتے دیکھا اور خوب مزے لے کر کھایا، اس کے بعد انہوں نے مقامی موسیقی کا لطفبھی اٹھایا۔

ہندو کش، ہمالیہ اور قراقرم کی پہاڑیوں میں سفر کرتے ہوئے ہنزہ وادی کی خوبصورتی نے سیاح کو سحر زدہ کر دیا اور گلیشیئرز سے بہتا برفیلا پانی پیتے ہوئے اسے جگہ کو دنیا کی خوبصورت ترین جگہ قرار دینے پر مجبور ہوگیا۔

پتھروں سے بنے گھر وں میں قیمہ بھرے پراٹھے ،نوڈلز سوپ، آڑودو کے بیچوں سے بنی ڈش، سبزی سالن، چیز پراٹھے اور دودھ پتی سمیت کئی مزیدار ڈشیز کھا کے مقامی افراد کی طویل العمری کا راز تلاش کیا ۔ مارک کونہ صرف اس وادی کی خوبصورتی نےبے حد متاثر کیابلکہ مقامی افرا دکی مہمان نوازی نے بھی سیاح کو حیران کر دیا۔

مارک نے ایک ایک لقمہ نہایت لطف اندوز ہو کر کھایا اور اپنی انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہو گیا۔

اس دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھی خوب دھوم مچائی اور جس نے وادی ہنزہ کی سیر پر مبنی یہ دلچسپ ویڈیو دیکھی سراہے بغیر نہ رہ پایا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں