پیرس: پاکستان بزنس فورم یورپ کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے معرکہ تعمیر و ترقی کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
انہوں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کیلئے معرکہ تعمیر و ترقی کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صرف پاکستان کی افواج کے ہی نہیں بلکہ سپہ سالار امت مسلمہ ہیں، انکی قیادت میں اللّٰہ نے معرکہ حق میں پاکستان کو جس طرح سرخرو کیا اس پر ہم اللّٰہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ اللّٰہ نے آج پاکستان کو جو مقام عطا کیا ہے یہ قوم گذشتہ گئی سال سے اس کی منتظر تھی۔
انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کا حقیقی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مالی سال میں اوورسیز پاکستانیوں کو 50 ارب ڈالر سے زائد رقم وطن عزیز بھجوانی چاہیے تاکہ ثابت ہوجائے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہر حکم پر قوم لبیک کہنے کو تیار کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو اللّٰہ کی بہت بڑی نعمت جس کی حفاظت مسلح افواج اور تعمیر و ترقی قوم اور اوورسیز پاکستانیوں کا قومی فریضہ ہے۔
سردار ظہور اقبال نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو صرف یہ عزم ہی دکھایا کہ ہمیں کمزور نہ سمجھنا۔ صرف اسی عزم کے سبب جھوٹ کی بنیاد پر حملہ کرنے والے دشمن کو منہ کی کھانی پڑی۔
انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو پاکستان کی عظیم قیادت قرار دیتے ہوئے ان خراج تحسین پیش کیا۔