قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں انتہائی ناقص پرفارمنس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دے دیا ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے تشکیل دیا گیا کمیشن ورلڈکپ میں شکست اور ہاکی کھیل کے زوال کی تحقیقات کرے گا۔
سابق اولمپین رشید جونیئر کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، چار رکنی کمیشن کے دیگر ارکان میں منظور الحسن سینئر، شاہد علی خان اور ماجد بشیر شامل ہیں۔
ماجد بشیر انکوائری کمیشن کے لیگل ایڈوائزر اور سیکریٹری بھی ہوں گے ۔
کمیشن تحقیقاتی رپورٹ اور سفارشات پندرہ روز میں مکمل کرے گا۔