• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرائے، حبیب الرحمٰن آفاقی

لندن(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے مرکزی رہنما چوہدری حبیب الرحمٰن آفاقی آف کوٹلی نے برطانوی پالیمنٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد خطے میں بھارت سیز فائرلائن سے ہر روز بمباری اور خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس کے نتیجے میں نہتے عوام بھارتی درنگی کا نشان بن رہے ہیں سیز فائر لائن کے قریب رہنے والے لوگ بڑی مشکالات کا شکار ہیں پاکستان کی جانب سے بڑے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ورنہ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے دونوں ممالک ایٹمی قوت ہیں اور اس جنگ سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی متنازع حیثیت کے پیش نظر آزاد کشمیر کے خطے میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اس وقت خطے کی معاشی حالت کا دارو مداربیرون ملک کشمیریوں پر ہے مسلہ کشمیر کا پُرامن اور دیرپا حل ہی کشمیری عوام کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت مہیا کرتا ہے آزاد خطے ایک بڑی تعداد برطانیہ میں آباد ہے اور تحریک آزادی میں کمیونٹی کا بڑا کردار ہے اور کشمیری مسئلے کا پُرامن اور عوامی خواہشات کے مطابق حل چاہتے ہیں۔ چوہدری حبیب الرحمٰن نے کہا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کا اہم فریق ہے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کو بروئے کار لا کر ستر سالہ پرانا مسئلہ عالمی معاہدوں کی روشی میں حل کرا سکتا ہے۔ تقریب کے میزبان ممتاز کشمیر رہنما گلوبل پاکستان و کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے چوہدری حبیب الرحمٰن آفاقی اور ممبران پارلیمنٹ اور دیگر کمیونٹی رہنمائوں کا بریفنگ میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین