اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) محکمہ جنگلات کی اراضی نجی کمپنی کو منتقل کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے وکلا نےنیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر جواب جمع کرا یا ۔جس پرنیب نے عدم اطمینان کااظہار کیا،جمعرات کونیب راولپنڈی آفس میں محکمہ جنگلات کی اراضی نجی کمپنی کو منتقل کرنے کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک اور نیئر بخاری پیش ہوئے اور نیب ٹیم کو آصف زرداری اور بلاول کے نہ پیش ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق نیب سی ڈی اے اور محکمہ ریو نیو کے افسران سے پہلے ہی پوچھ گچھ کرچکا ہے، نیب نے ایس ای سی پی سے پارک لین کا ریکارڈ بھی حاصل کر رکھا ہے ۔