لاہور (نمائندہ جنگ) نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں آئندہ 15 روز میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی احتساب عدالت لاہور کو یقین دہانی کروا دی ، عدالت نے ڈائریکٹر نیب ونگ کو 21 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ احتساب عدالت لاہور میں فواد حسن فواد اور احد خان چیمہ کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، نیب کے تفتیشی افسر کے پیش نہ ہو نے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 11 بجے تک دونوں افسران عدالت میں پیش ہوں۔