• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ اراضی اسکینڈل، محسن عزیز نیب پشاور میں پیش

پشاور (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز مالم جبہ اراضی الاٹمنٹ کیس میں نیب پشاور میں پیش ہو گئے۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے سنیئر وزیر محمد عاطف خان بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے۔ پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ انہیں نیب کی جانب سے بطور گواہ بلایا گیا تھا۔ سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ وہ ڈیڑھ سال تک چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کے پی رہے۔سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ کیسے ہوا اور اس میں ان کے کردار کے حوالہ سے نیب کی جانب سے پوچھا گیا۔ آزادانہ ماحول میں سوال جواب ہوئے۔ سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ صرف سرمایہ کاروں اور حکومت کو ملانے کا کردار ادا کیا اور حکومت نے اپنے فیصلے کیے اور ہم نے اپنا کا م کیا۔
تازہ ترین