• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس‘مسیحی برادری کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن 20دسمبر کو ادا کرنے کے احکامات

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے تمام وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہ دسمبر کی تنخواہ اور پنشن 20دسمبر کو ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن میں وفاقی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسیحی برادری کے وفاقی ملازمین اور پنشنرز کو دسمبر کی ایڈوانس تنخواہ اور پنشن کی کر سمس سے پانچ روز قبل 20دسمبر کو ادائیگی کے انتظامات کیے جائیں ، کرسمس 25دسمبر کو منائی جائیگی۔
تازہ ترین