• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ کپ فائنل اتوار کو ہالینڈ اور بیلجیم کے درمیان ہوگا

ہاکی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو ہالینڈ اور بیلجیم کے درمیان کھیلا جائے گا، آسٹریلیا اور انگلینڈ تیسری پوزیشن کا میچ کھیلیں گے۔

بھوینیشور میں کھیلے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے ٹاپ سیڈ آسٹریلیا کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔ہالینڈ نے پہلے دو کوارٹر میں گلین شرمین اور وین سیو کے گول کی بدولت دو صفر کی برتری حاصل کی۔

کھیل کے چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا کی جانب ٹم ہاورڈ نے گول کرکے برتری کو کم کیا۔۔آخری لمحات میں ایڈی اوکینڈن نے گول برابر کردیا۔

میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پرہوا، جہاں ہالینڈ نے تین کے مقابلے میں چار سے فتح حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنالی، فائنل میں اس کا مقابلہ بیلجیم سے ہوگا۔

دن کے پہلے سیمی فائنل بیلجیم نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ صفر سے مات دی۔

تازہ ترین