مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جس طرح یوٹرن کا معنی عمران خان،ویسے ہی مفاد پرستی کا دوسرا نام شیخ رشید ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید عمران خان کے چپراسی ہیں، جمہوریت پر جھاڑو پھیرنے کا شوقین یہ کردار صرف اپنے گناہوں سے وفا کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے نام پرجوکروں کا سرکس جاری ہے، شیخ رشید جیسے شیطانوں کی وجہ سے ملک میں افراتفری کا عالم ہے، جوکر، لوٹے، جعلساز اور الیکشن چور ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہاکہ پاکستان کے عوام جلد ہی ان کا محاسبہ کریں گے، یہی وہ عناصر ہیں جن کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو خطرہ رہتا ہے۔