کراچی........سابق صدراورآل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کو ایک مرتبہ پھر طبیعت ناسازہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان اے پی ایم ایل کے مطابق کراچی میں سابق صدرپرویزمشرف کی طبیعت ناساز ہوجانے پر پی این ایس شفا کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے گھرپر ان کا معائنہ کیا۔ بعد میں سابق صدر کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹروں کی ہدایت پران کے چند ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔ چند روز قبل بھی پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی۔