گوادر ( نامہ نگار) پا ک نیوی اور ایم ایس اے نے غیر قانونی مچھلی کے شکار کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیونی ، گنز اور پشکان کے ساحل پر غیر قانونی شکار میں مصروف 8ٹرالرز کو دھرلیا۔ محکمہ فشر یز کے عملہ نے بھی جیونی کے ساحل سے ایک ٹرالر کو پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پا ک نیوی اور ایم ایس اے کی گشتی ٹیم نے ضلع گوادر کے ممنوعہ سمندری علاقے میں غیرقانونی مچھلیوں کے شکار اور ممنوعہ گجہ جال کے استعمال پر 8ٹرالرز کو عملہ سمیت پکڑ لیا ہے یہ ٹرالرز ساحلی علاقوں گنز اور پشکان کے ساحل پر 12نائیٹیکل کے اندر مچھلیوں کا شکار کر رہے تھے جن کو بعد میں عملہ اور شکار کی گئی لاکھوں روپے مچھلیوں سمیت محکمہ فشر یز کے حوالے کر دیا گیاہے محکمہ فشریز نے ٹرالر ز اور عملہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ شکار کی گئی مچھلیوں کو آج نیلام کر دیا جائے گا جن ٹرالرز کو تحویل میں لیا گیا ہے۔