• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بیلجیم نیا ہاکی عالمی چیمپئن بن گیا،ہالینڈ کو شکست


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ ہاکی کے فائنل میں بیلجیم نے سڈن ڈیتھ پر گول کر کے ہالینڈ کو شکست دے دی اور پہلی بار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بھارت کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ تک گول کرنے میں ناکام رہیں جس پر پنالٹی شوٹ دی گئی جس میں میچ دو، دو گول سے برابر رہا جس پر سیڈن دیتھ کا سہارا لیا گیا۔ اس سے قبل برانز میڈل میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ 8-1 سے شکست دی۔ عالمی ایونٹ میں پاکستان نے 16 ٹیموں میں 12ویں پوزیشن حاصل کی۔

تازہ ترین