ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ایگزیکٹو، صوبائی ونگز ،ڈویژنل، ضلعی عہدیداروں ، ممبران صوبائی کونسل کا مشترکہ اجلاس کل منگل کو بلاول ہاؤس ملتان میں ہوگا ،جس کی صدارت صوبائی مخدوم احمد محمود کریں گے جس میں موجودہ ملکی، سیاسی و تنظیمی امور اور شہید بےنظیر بھٹو کی 27 دسمبر کو برسی کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔