کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئرخالد سجاد کھوکھرکا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارگردگی کے حوالے سے ٹیم انتظامیہ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ دوسری جانب فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تحقیقات کے کام کا اغاز کر دیا ہے۔ پیر کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیڈریشن چیف کا کہنا تھا کہ ٹیم نےتوقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا۔ بین الاقوامی ٹیم کا معیار پاکستان کی ہاکی سے بہت آگے نکل چکا ہے ۔ لاہور میں انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں مزید سرگرمیاں بحال ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پروہاکی لیگ کا اگلا ایڈیشن پاکستان میں کروانے میں کامیاب ہوں گے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد غیر ملکی کھلاڑیوں سے بات چیت کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔