برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں ،ان کے منصب کا تقاضا ہے کہ وہ برطانوی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں ، حکومت پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کی جو دعوت دی ہے اس سے آگاہ کریں ۔ انہوں نے کہا آصف زرداری، نواز شریف کی کشمیر پالیسی اور عمران خان کی پالیسی ایک جیسی ہے اس سے مودی کی صحت پر کوئی اثرنہیں پڑے گا ۔ محمد غالب نے کہاکہ حکومت کا جو سفارتی رول ہے اسے ادا کرے، محض سستی شہرت کے لیے ایسا کوئی کام نہ کریں کہ جس سے مسئلہ کشمیر کو کوئی نقصان ہو ۔پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات سے فائدہ اٹھا کر مختلف محاذوں پر بر سرپیکار کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر فیصلےکرنے اور موثر حکمت عملی اختیار کرنی چاہئے۔