• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی ملتان نے نیب کے زیر اہتمام ادبی مقابلے جیت لئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) خواتینیونیورسٹی ملتان نے نیب کے زیر اہتمام ہونے والے ادبی سرگرمیوں کے مقابلے جیت لئے۔نتائج کے مطابق ڈرامہ کے مقابلے میں پہلی پوزیشن ، شاعری میں تیسری پوزیشن ، مضمون نگاری میں پہلی پوزیشن ، پوسٹر بنانے کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں رجسٹرار پروفیسر ثمینہ سلیم اورڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر قدسیہ خاکوانی نے خصوصی شرکت کی اورطالبات کی کارکردگی کو سراہا ۔
تازہ ترین