ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے مغوی نوجوان کو برآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست پر شہری کو ڈی پی او ساہیوال کے پاس پیش ہونے اور تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے، فاضل عدالت میں احمد یار نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کے نوجوان بیٹے راشد کو 9 ماہ قبل ملزموں نے اغواء کر لیا جس پر تھانہ بہادر شاہ میں مقدمہ درج کرایا لیکن پولیس نے آج تک اس کے بیٹے کو برآمد نہیں کیا ، اس لئے اس کے بیٹے کو برآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔