• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں سیاح فیملی سے بدسلوکی کا مقدمہ درج، 6ملزم گرفتار

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)تھانہ مری پولیس نے سیر وتفریح کے لیے مری جانے والی فیملی کی خاتون اور دومردوں کو تشددکانشانہ بنانے ، خاتون کے ساتھ دست درازی کرنے اور سیاح فیملی کو بچانے کی کوشش کرنے والے وارڈن کو دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ٹریفک وارڈن محسن نے پولیس کو بتایاکہ جی پی او چوک میں موجود تھاکہ ایک سیاح فیملی جی پی اوچوک کی جانب آئی جن پر مقامی ہوٹل ایجنٹس نے جن میں ایک کا نام بعد ازاں محمد ندیم معلوم نے نو دس ایجنٹس نے ہوٹنگ شروع کر دی جس کا اس فیملی نے برا منایا۔اسی دوران ایجنٹ محمد ندیم نے خاتون کو دھکا دیا جنہیں میں نے اور میرے ساتھ افراد نے چھڑانے کی کو شش کی تو وہ مجھ سے بھی مزاحم ہو ئے اور دھمکیاں دیں ۔ ادھر راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق مری میں گزشتہ روز سیاح خاتون اور اہل خانہ پر تشدد کے واقعہ میں ملوث6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مری میں تمام ہجوم والے مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ ڈولفن فورس بھی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔
تازہ ترین