پشاور سے اسلام آباد تک موٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے، پشاور تا اسلام آباد موٹر وے شدید دھند کے باعث بند کی گئی تھی۔
اس سے قبل وسطی اور جنوبی پنجاب، خیبر پختون خوا کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے کے باعث پشاور سے رشکئی تک موٹرو ے ایم ون بند کی گئی۔
بہاولپور اور ترنڈہ محمد پناہ میں بھی شدید دھند سے معمولات زندگی متاثر ہوئے، جہاں حد نگاہ 50میٹر رہ گئی۔
ترجمان موٹر وے نے ہدایت جاری کی تھی کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس استعمال کریں اور مشکل صورت حال میں شہری ہیلپ لائن 130پر رابطہ کرسکتے ہیں۔