• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ روڑمیپ ،ملتان کے گرلز سکولوںنے 100فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ری ویوکمیٹی کا اجلاس ڈی ایم او ناصر شہزاد ڈوگر کی صدارت میں ہوا ،مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان تھے، اجلاس میں نومبر میں وزیر اعلیٰ روڑ میپ کے انڈیکٹرز پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور بتایاگیا کہ ڈی ای او (زنانہ) نے 100فیصد ، ڈی ای او سیکنڈری نے 93.3فیصد، تمام ویمن وینگز کے ڈپٹی ڈی ای اوز نے 100فیصد جبکہ ڈپٹی ڈی ای اوز مردانہ نے 92فیصد ٹارگٹ حاصل کیا، سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ تمام اےای اوز اپنی کاکردگی کو بہتر بنائیں ، کم کاکردگی والے افراد رواں ماہ میں مقررہ ہدف کو حاصل کرنےکی حکمت عملی تیار کریں۔
تازہ ترین