• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محلہ کچی سرائےحافظ جمال میں گندگی کیخلاف مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونین کونسل 21محلہ کچی سرائےحافظ جمال کے مختلف علاقوں میں گندگی اور صفائی کے ناقص نظام کیخلاف مکینوں نے سالڈ ویسٹ اور واسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر خلیل احمد ،محمد یاراعوان ،محمد اویس، منا، نواز احمد، تنویر احمد، شاہد اور دیگر نے بتایا کہ متعدد بار ایم ڈی سالڈ ویسٹ ، منیجر آپریشن کو بھی آگاہ کیا لیکن صفائی کا نظام بہتر نہ ہو سکا ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین