کوئٹہ(خ ن)کمشنرکوئٹہ ڈویژن محمدہاشم غلزئی سے ڈاکٹروں کی مختلف تنظیمیں جن میں پی ایم اے ،ینگ ڈاکٹر ز اور زلمئی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کےرہنماؤں نے ملاقات کی اس موقع پر ریجنل پولیس افسر ،ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہرظفر عباسی ،ایم ایس سول ہسپتال اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن بھی موجود تھے اس موقع پر چند روز قبل اغواء ہونے والے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے حوالے سے اب تک پیش کئے گئے اقدامات سے آگا ہ کیا گیااس موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی کوششوں کی تفصیلات کے بارے میں بھی بتایا گیا ڈاکٹر زایسوسی ایشن کے رہنماؤ ں نے اقدامات اور کوششوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی سکیورٹی بڑھائی جائے جبکہ اغواء ہونے والے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کیلئے کوششوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ انکی جلد اور باحفاظت بازیابی کو ممکن بنایا جاسکے۔