• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے والی 16فیکٹریاں سیل

لاہور(خصوصی رپورٹر) محکمہ ماحولیات کا رات گئےغیر معیاری ایندھن استعمال کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،مومن پورہ روڈ ،بھینی روڈ پر 16 یونٹس سیل کردیئے۔آپریشن کرنے والی ٹیم میں انسپکٹر ساجدعلی ،جاوید اقبال، محمد حسنین اور علی رضا شامل تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الحق لودھی کے مطابق رات گئےسیل کی جانے والی فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن استعمال کیا جاتا تھا جس سے مضر صحت دھویں کا اخراج ہوتا تھا۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیئر تفتیش اور فیئر ٹرائل ہر شہری کا آئینی حق ہے۔
تازہ ترین