• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ثاقب نثار کی ترک صدر طیب ایردوان سے ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے گزشتہ روز قونیہ میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے عوام کے مابین خصوصی محبت اور شفقت کو اجاگر کیا۔ ترکی کے صدر نے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا روم کے شہر قونیہ میں چیف جسٹس آف پاکستان کا خیر مقدم کیا۔بعد ازاں چیف جسٹس نے قونیہ میں عظیم صوفی بزرگ اور فلسفی مولانا جلال الدین رومی کی 745ویں برسی کی تقریبات ’شب عروس‘میں شرکت کی۔ اس سے پہلے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ٹرکش آئینی کورٹ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زوہتو ارسلان سے انقرہ میں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے قانونی اور عدالتی امور زیر بحث لائے گئے۔ چیف جسٹس نے اپنے ترک ہم منصب کو پاکستان کے عدالتی سسٹم کے کام کے بارے میںبریف اور پاکستانی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی غرض سے سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
تازہ ترین