• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میئر کراچی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں‘‘

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مئیر کراچی نےشاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بن کر کراچی میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

کراچی میں سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت بے یقینی کی صورتحال ہے، سرمایہ کاری رکی ہوئی ہے اور غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ شہریوں کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جو ابھی تک اپنی جگہ پر موجود ہے ، خدا جانے کے فور کب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے کی بحالی کا منصوبہ کہاں تک پہنچا اس معاملے پر کوئی بریفنگ ہی نہیں ہوئی۔

فاروق ستار نے میئر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور سرمایہ کاری کو تیز کریں۔

انہوں نے میڈیا کے توسط سے میئر کراچی سے سوال کیا کہ کراچی میں ہونے والے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بیروزگار ہونے والوں کو دوبارہ کیسے بسایا جائے گا ؟

تازہ ترین