• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مالم جبہ اراضی کیس میں نیب نے سوالنامہ دیا ،جواب دوں گا‘

خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے کہا ہے کہ مجھےمالم جبہ اراضی کیس میں نیب نے سوالنامہ دیا ہے جس کا جواب دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں عاطف خان نے کہاکہ پہلے فیصلہ کیا جائے کہ یہ اراضی محکمہ سیاحت کی ہے یا جنگلات کی؟ نیلامی میں اراضی زیادہ بولی دینے والے کو دی گئی۔

انہوں نے مالم جبہ اراضی کا ٹھیکا دینے کیلئے کسی پر دباو نہیں ڈالا،پارٹی میں سینئر ہونے کے ناطے تمام اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے۔

عاطف خان نے یہ بھی کہا کہ میں نے کوئی دستخط کیے نہ کوئی دباو ڈالا،البتہ کام تیز کرنے کی ہدایت ضرور کی ہے جو غلط کام شمار نہیں ہوسکتا۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مالم جبہ اراضی والی سوات نے حکومت پاکستان کو بطور تحفہ دیا تھا،زمین پر 2 محکموں کے درمیان تنازعہ ہے،پہلے یہ فیصلہ ہونا ضروری ہے کہ زمین کس محکمے کی ملکیت ہے۔

تازہ ترین