• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے اپنا کیس بہت کمزور لڑا،شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آنے والے 3ہفتے اہم ہیں،نواز شریف نے اپنا کیس بہت کمزور لڑا ہے ،آصف زرداری اپنے انجام کو پہنچیں گے ،بلاول سے مجھے ہمدردی ہے، اگر کسی نے شہباز شریف سے کوئی ڈیل کی تو سودمند نہیں ہوگی،فیصلہ نواز شریف کے پاس ہی ہوگا،اسٹیبلشمنٹ کے اصل آدمی شہباز شریف تھے اور ہیں اگر نہ ہوں تو کیا یہ حالات ہوں۔ میرے شہر میں یہ خبر گرم ہے کہ مذاکرات میں تہمینہ دولتانہ کوئی کردار ادا کر رہی ہیں میں نے وزیراعظم کو یہ بات بتائی ہے ۔ابھی کچھ دیر پہلے ہی خبر آئی ہے کہ نواز شریف اس ڈیل کے حوالے سے آن بورڈ نہیں ہے اور نواز شریف نے شہباز شریف کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ ’ایسا نہیں کرو‘۔
تازہ ترین